عمر اکمل کا کرکٹ میں بہتری کیلئے سکول اور کلب کی سطح پر زیادہ مقابلوں کا مطالبہ

عمر اکمل کا کرکٹ میں بہتری کیلئے سکول اور کلب کی سطح پر زیادہ مقابلوں کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہبازعلی: ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل نے کرکٹ میں بہتری کیلئے سکول اور کلب کی سطح پر زیادہ مقابلوں کامطالبہ کردیا، سٹار بلےبازقائد اعظم ٹرافی میں اپنی عمدہ کارکردگی کا کریڈٹ سینٹرل پنجاب کے ہیڈ کوچ اعجاز جونئیر کو دے دیا۔

قائد اعظم ٹرافی فائنل میں شاندارڈبل سنچری اسکورکرکے سینٹرل پنجاب کو کامیابی دلانے والےعمراکمل لاہور پہنچتے ہی کلب کرکٹ کھیلنے کیلئے میدان میں پہنچ گئے، سٹار بلے باز نے اوٹی سی لاہورچیلنج کپ میں مغلپورہ سپورٹس کلب کیخلاف میچ میں اپنی کلب کرکٹ سینٹر کی ٹیم کی قیادت کی۔

عمر اکمل نےکرکٹ کا معیاربہتر بنانے کیلئے کلب اور سکول کی سطح پرزیادہ سے زیادہ مقابلوں کا مطالبہ کیا۔ عمر اکمل نے پی ایس ایل کے تمام میچز کے پاکستان میں انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتےہوئے وزیراعظم عمران خان اورپی سی بی حکام کو مبارکباد دی اورکہا کہ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی بہت بڑی کامیابی ہے۔

مڈل آرڈر بلے بازنے قائد اعظم ٹرافی میں اپنی بہترین کارکردگی کا کریڈٹ سینٹرل پنجاب کے ہیڈ کوچ اعجاز جونئیر کو دیتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے کارکردگی کی بنیاد پر جلد ٹیم میں واپس آوں۔ 

Shazia Bashir

Content Writer