دعا مرزا: گلبرگ خان کالونی کے علاقہ مکین پانی کی شدید قلت کے باعث گھروں سے باہر نکل آئے ۔ بچے بھی نعرے لگاتے ہوئے احتجاج میں شامل ہوئے ۔ رپورٹ کر رہی ہیں
تفصیلات کے مطابق خان کالونی گلبرگ کے رہائشیوں کو گزشتہ ہفتے سے پانی کی قلت کا سامنا ہے ۔ پانی کی بندش ٹیوب ویل خراب ہونے کی وجہ سے ہے۔علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے، کہتے ہیں متعدد بار شکایتوں کے باوجود بھی کوئی شنوائی نہیں ہوئی
بڑے تو بڑے بچے بھی پانی کی بندش پر گھروں سے باہر آکر دہائی دیتے رہے۔
علاقہ مکینوں کی اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ جلد از جلد ٹیوب ویل کی مرمت شروع کرا کر ان کو اس عذاب سے نکالا جائے۔
مزید دیکھیے: