ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایس پی سٹی علی رضا کی سٹی ڈویژن کی تمام مارکیٹس کے تاجران سے میٹنگ

ایس پی سٹی علی رضا کی سٹی ڈویژن کی تمام مارکیٹس کے تاجران سے میٹنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی): ایس پی سٹی علی رضا کی سٹی ڈویژن کی تمام مارکیٹس کے تاجران سے اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔ نیو انارکلی،اردو بازار،شاہ عالمی،اکبری گیٹ، ونڈالہ روڈ، موچی گیٹ،اسلامپورہ، سبزی اور فروٹ منڈی سمیت دیگر تمام مارکیٹس کے صدور نے شرکت کی۔

میٹنگ میں تمام تاجران نے درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔ایس پی علی رضا کا کہنا تھا کہ تمام مارکیٹس اور بازاروں کو بہتر اور فول پروف سیکورٹی مہیا کی جائے گی۔ پولیس ہر وقت شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے پیش پیش ہے۔تمام تاجر برادری کے درپیش مسائل کو فوری حل کریں گے ۔اس موقع پر تاجران نے شہدائے پولیس کی قربانیوں کو سراہا۔ میٹنگ کے اختتام پر ملک وقوم کی سلامتی کے لیے دعائے خیر کی گئی۔

مزید دیکھئے: