فاران یامین: محکمہ ماحولیات کی ٹیم کا بند روڈ پر چھاپا، ہسپتال کا فضلہ جمع کرنےوالاگودام پکڑ لیا گیا۔ کارروائی کےدوران حبس بےجا میں رکھے گئے چاربچوں سمیت آٹھ افراد کو بھی بازیاب کرالیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم کے بعد محکمہ ماحولیات بھی خواب غفلت سے جاگ گیا۔ بند روڈ پر کارروائی کے دوران ہسپتال کا فضلہ جمع کرنے والے گودام میں چھ ہزار کلو فضلہ قبضہ میں لے لیا گیا۔
کارروائی کے دوران گودام میں قید چار بچوں سمیت آٹھ افراد کو بازیاب کرالیا گیا۔ بازیاب ہونے والےافراد کا کہنا تھا کہ مالک سے ایک لاکھ روپے ادھار لیے تھے جس پر انہیں قید میں رکھ کر کام کرایا جارہا ہے۔گودام مالک نے تردید کرتےہوئےکہاکہ چھاپے کے ڈر سے مزدوروں کو تالا لگوا کرکام کرارہا ہوں۔
اے سی سٹی عبداللہ خرم نیازی کا کہنا تھا کہ ایسےکاروبار کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کررہے ہیں۔ڈائریکٹر ماحولیات نسیم الرحمن نے کہا کہ گودام مالک کے خلاف چائلڈ لیبر ایکٹ کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔
محکمہ ماحولیات کی ٹیم نے پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں فضلے ہٹا کر گودام سیل کردیا۔
مزید دیکھیے