ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیلتھ کیئرکمیشن اورمحکمہ صحت کا کوٹ خواجہ سعیدمیں چھاپہ

ہیلتھ کیئرکمیشن اورمحکمہ صحت کا کوٹ خواجہ سعیدمیں چھاپہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: ہیلتھ کیئر کمیشن اور ضلعی شعبہ صحت کا نشے کی علاج گاہ عامر چشتی ہسپتال کوٹ خواجہ سعید پر چھاپہ، کسی مستند ڈاکٹر ، عملے اور علاج کی سہولتیں دستیاب نہ ہونے پر ہسپتال کو سربمہر کرکے300مریضوں کومینٹل ہسپتال شفٹ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ہیلتھ کیئر کمیشن اورمحکمہ صحت کی ٹیم نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ عامر چشتی ہسپتال کوٹ خواجہ سعید پر چھاپہ مارا۔ جہاں پرکسی مستند ڈاکٹر، عملے کی بجائے مبینہ طور پر نشئے کے عادی افراد کا عطائیوں کے ذریعے علاج کیا جارہا تھا اورعلاج کی مطلوبہ سہولتیں بھی دستیاب نہیں تھیں۔ ہیلتھ کیئر کمیشن  نے کارروائی کرتے ہوئےہسپتال کوسربمہرکر دیا۔

 ہیلتھ کیئر کمیشن کےایڈیشنل ڈائریکٹربریگیڈیئرریٹائرڈ شاہد محمود نے بتایا کہ عامر چشتی ہسپتال میں علاج معالجے کی کوئی سہولت دستیاب نہیں۔ جس پر کارروائی کی گئی ۔

سی ای او ہیلتھ لاہور ڈاکٹر ید اللہ نے بتایا کہ ہسپتال میں زیر علاج300سے زائد مریضوں کومینٹل ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ جہاں پروفیسر ڈاکٹر آفتاب آصف کی سربراہی میں قائم میڈیکل بورڈ انکےعلاج کی نگرانی کرے گا۔ سی ای او ہیلتھ لاہورنے بتایا کہ نشے کی لعنت سے چھٹکارہ دلانے کے نام پر قائم ایسی علاج گاہوں کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا۔