این اے129کی19ڈسپنسریوں کی تزئین وآرائش کیلئے3کروڑ30لاکھ تخمینہ لگالیا

این اے129کی19ڈسپنسریوں کی تزئین وآرائش کیلئے3کروڑ30لاکھ تخمینہ لگالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

آصف جعفری: حلقہ این اے129کی19ڈسپنسریزاوربنیادی صحت کے مراکز کی مرمت و تزئین کے لیے 3 کروڑ30لاکھ کا تخمینہ، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ نے فنڈز کی فراہمی کے لیے مراسلہ سی ای او ہیلتھ اتھارٹی کو لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 129کے دیہی علاقوں میں ڈسپنسریوں اور بنیادی صحت کے مراکز  کی مرمت کے لیے منصوبہ کا تخمینہ لگا لیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے  آریاں ،گوئینڈ ،جیھڈو،لدھے کی ،لیل ،لدھڑ ،سرائچ ،شہزادے ،ہڈریاہ پڈھانہ ،کھوریاں کے بنیادی صحت کے مراکز کی مرمت اور تزئین آرائش کے لے2 کروڈ 60لاکھ کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

دوسری جانب آسل سلیمان ،ہڈیارہ ،یوحنا آباد ،ہیئر ،تہ پنچو ، شیخ دا کوٹ کی ڈسپنسریوں کی مرمت اور تزئین وآرائش کے لیے 70لاکھ روپے کے منصوبہ کا تخمینہ لگا لیا گیا ہے ۔ اس مقصد کے لیے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ نے سی ای او ہیلتھ اتھارٹی کو مراسلہ لکھ  اور فنڈز فراہم کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ فوری طور پر کام شروع کرایا جاسکے۔