ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف کی وطن واپسی، پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ کا دورہ

شہباز شریف کی وطن واپسی، پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمراسلم: وزیراعلی پنجاب نےدورہ سعودی عرب سےواپسی پربغیر آرام کیےکام شروع کر دیا۔ پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ کا  دورہ کرتے ہوئے کڈنی اینڈ لیورٹرانسپلانٹ کی رابطہ سڑک کاافتتاح کیا۔ حکومت کاکوئی این آراونہیں ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میاں شہبازشریف نے سعودی عرب سے واپسی پر بغیرآرام کیےبغیر پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ کادورہ کیا۔ جہاں پرانہوں نےمختلف شعبوں کامعائنہ کیا اورانتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کی۔

سعودی عرب دورےکےحوالےسےبات کرتےہوئےان کاکہناتھاکہ حکومت کاکوئی این آراونہیں ہورہا ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے خصوصی طیارہ بھجوا نےپر انہوں نے کہ اچانک جاناکوئی اچنبھے کی بات نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب  کاکہناتھا کہ پی کےایل آئی کاسیکنڈفیز30 مارچ تک مکمل ہوگا۔ جہاں پر گردوں اورجگرکامفت علاج ہوگا۔ میاں شہبازشریف کاکہناہےکہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت کررہے ہیں۔

انہوں نےپاکستان کڈنی اینڈلیور ٹرانسپلانٹ کی رابطہ سڑک کاافتتاح بھی کیا۔ اس موقع پرصوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق، چیف سیکرٹری کیپٹن ریٹائرڈزاہدسعیدسمیت دیگرلوگ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔