سٹی 42+علی ساہی +عرفان ملک + بابر شہزاد ترک: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے تبادلہ کا امکان ہے ۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ آئی جی پنجاب کے مضبوط امیدوار ہیں ۔ وسیم سیال کا نام بھی آئی جی پنجاب کے لئے زیر غور ہے جبکہ راؤ عبدالکریم کا نام بھی آئی جی پنجاب کے لیے سامنے آرہا ہے ۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا سیکرٹری داخلہ تعیناتی کا امکان ہے ۔ وفاقی حکومت نے ڈاکٹر عثمان انور کی خدمات مانگ لیں
ڈاکٹر عثمان انور پنجاب میں بطور آئی جی پنجاب گذشتہ تین سال سے خدمات سرانجام دے رہیں ۔ڈاکٹر عثمان انور کو وفاقی حکومت میں اہم تعیناتی دی جانے کا امکان ہے ۔ڈاکٹر عثمان انور کے پاس ایف آئی اے میں کام کرنے کا وسیع تجربہ موجود ہے ۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے راؤ عبدالکریم کو آئی جی پنجاب پولیس تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو ڈی جی ایف آئی اے لگایا جائے گا، انہیں سیکرٹری داخلہ لگائے جانے کا بھی امکان ہے، وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلوں کے الگ الگ باضابطہ نوٹیفکیشن نوٹیفکیشن جاری کئے جائیں گے،
خیال رہے کہ راؤ عبدالکریم بطور ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ پنجاب تعینات ہیں، راؤ عبدالکریم اس سے قبل اے آئی جی پیٹرولنگ پولیس تعینات تھے، وہ آر پی او گوجرانوالہ، ڈی آئی جی ٹریننگ اور ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب رہ چکے ہیں۔