سٹی 42 : انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی ڈالر کی خبر آگئی ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1پیسے کمی ہوئی، انٹر بینک میں ڈالر 279.77روپے سے کم ہوکر 279.76روپے پر بند ہوا ۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 1 پیسے کمی سے 280.80 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 34 پیسے مہنگا ہوکر 335.20 روپے جبکہ سعودی ریال ایک پیسے کم ہوکر 75.37 روپے، برطانوی پاونڈ 16 پیسے سستاہوکر 386.77پر آگیا۔ اسکے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 77.23 روپے پر برقرار رہا ۔