سٹی 42: قصور کے علاقے مصطفیٰ آباد میں شادی ہال کے ساتھ موجود ایک مارکی کے کھلے گٹر میں معصوم بچہ گر کر جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقے مصطفیٰ آباد میں ایک کھلے گٹر میں گر کر کمسن بچہ علی حور جاں بحق ہو گیا، مصطفیٰ آباد کے علاقے میں واقع سندھو مارکی انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے باعث معصوم بچہ جاں بحق ہو گیا، کمسن بچہ شادی ہال کے ساتھ موجود سندھو مارکی کی ذاتی اراضی میں کھیل رہا تھا۔

کھلے گٹر میں گرنے والے کمسن بچے کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ جاں بحق ہو گیا، اس افسوسناک واقعہ کے بعد اسسٹنٹ کمشنر غلام فاطمہ کی طرف سے سندھو مارکی کو سیل کر دیا گیا۔