ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے پتنگوں اور ڈور کی کمی کا مسئلہ حل کردیا

پنجاب حکومت نے پتنگوں اور ڈور کی کمی کا مسئلہ حل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب حکومت نے پتنگوں اور ڈور کی کمی کا مسئلہ حل کردیا ۔ 

ڈی سی کو ڈور ،گڈی کی قیمتوں کو ریگولیٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی، ساتھ ہی ڈور اور گڈی کی قیمتوں پر ہر صورت کنٹرول یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دیگر شہروں و صوبوں سے پتنگیں اور ڈور منگوانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔  

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ڈیمانڈ بڑھنے کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا، دیگر شہروں وصوبوں سے پتنگیں وڈور منگوا کر قیمتیں نیچے لائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں بسنت کا آغاز ،تیاریاں جمعرات کی رات سے شروع ہو جائیں گی ۔