ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس پر سیہون میں دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس پر سیہون میں دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کمشنر حیدرآباد نے حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس پر سیہون میں دفعہ 144 نافذ کردی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔ اس موقع پر عام تعطیل کے متعلق کوئی اعلان سامنے نہیں آیا۔ 

ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی جامشورو کی درخواست پر کمشنر حیدرآباد نے دفعہ 144 لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق عرس کے دوران زائد المیعاد ایل پی جی سلنڈرز کے استعمال پر پابندی لگادی گئی ہے۔ 

بر صغیر پاک و ہند کے مشہور صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس کے دوران غیرقانونی ایل پی جی ڈیکینٹنگ پر کریک ڈاؤن کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ عرس مبارک کے دوران سیہون میں نہروں پر نہانے اور ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سیہون میں 15 شعبان سے 20 شعبان تک نہروں میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ ہوگا۔ اِسی طرح سیہون میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

کمشنر حیدرآباد فیاض عباسی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیہون عرس میں زائرین کی سہولت کی خاطر اور ٹریفک پر کنٹرول کے لیے ہیوی ٹریفک پر پابندی لگادی گئی ہے۔ 

واضح رہے کہ عرس کے دوران اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی عائد ہے، Section 144 کا نفاذ امن امان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔