ویب ڈیسک : آسٹریلیا نے پاکستانی طلبہ کیلئے مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کر دیا
آسٹریلوی حکومت نے پاکستانی طلبہ اور پیشہ ور افراد کے لیے 2027 کے آسٹریلیا ایوارڈز اسکالرشپس کی درخواستیں طلب کر لی ہیں۔
یہ مکمل فنڈڈ اسکالرشپس پاکستانی طلبہ کو آسٹریلیا کی نامور جامعات میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنے کا موقع فراہم کریں گی، جس کے تمام اخراجات حکومتِ آسٹریلیا برداشت کرے گی۔ اس پروگرام کا مقصد پاکستان کے مستقبل کے رہنماؤں کو تربیت دینا، دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی شراکت داری کو مضبوط کرنا اور پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی میں مدد کرنا ہے۔
اسکالرشپ کے فوائد:
ٹیوشن فیس، فضائی ٹکٹ، رہائشی اخراجات اور صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ منتخب امیدواروں کو ماہانہ وظیفہ اور اضافی تعلیمی معاونت بھی ملے گی۔
اہلیت کے معیار:
پاکستانی شہری ہوں اور پاکستان میں مقیم ہوں۔ کم از کم 16 سالہ تعلیم مکمل ہو۔ پانچ سالہ متعلقہ پیشہ ورانہ تجربہ ہو۔ عمر 45 سال سے کم ہو۔
ایک جامع ڈویلپمنٹ امپیکٹ پلان جمع کروایا ہو، جس میں پاکستان واپسی کے بعد خدمات کا خاکہ پیش کیا جائے۔
ترجیحی شعبے:
پاکستانی امیدوار ماحولیاتی تبدیلی، خواتین کو بااختیار بنانا، زراعت، صحتِ عامہ، توانائی، قدرتی آفات سے نمٹنے کا نظام، اور دیگر متعلقہ شعبوں میں درخواست دے سکتے ہیں۔
درخواست دینے کا طریقہ:
درخواستیں یکم فروری 2026 سے شروع ہو چکی ہیں، اور آخری تاریخ 30 اپریل 2026 دوپہر 2 بجے (AEST) ہے۔ درخواستیں OASIS آن لائن پورٹل کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہیں۔