ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: بچیوں سے اسکوٹیاں چھیننے والے گینگ کے ملزمان گرفتار

لاہور: بچیوں سے اسکوٹیاں چھیننے والے گینگ کے ملزمان گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:باٹا پور پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے راستے میں جاتی ہوئی بچیوں سے اسکوٹیاں چھین کر فرار ہونے والے گینگ کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

باٹا پور اور مناواں پولیس کو شہریوں کی جانب سے مقدمات کیلئے درخواستیں موصول ہوئیں۔

ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق چند روز قبل ملزمان باٹاپور اور مناواں سے راستے میں جاتی ہوئی بچیوں سے اسکوٹیاں و موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھے۔

ایس ایچ او باٹا پور نے بتایا کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچی سے اسکوٹی چھینتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی طرف سے ایس پی کینٹ کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹاسک دیا گیا تھا۔ ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

ایس پی اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ ایس ایچ او باٹاپور نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم احسن رضا اور سخاوت کو چھینی ہوئی اسکوٹیوں سمیت گرفتار کر لیا۔

ملزمان سے 2 اسکوٹیاں، موبائل فونز، 2 پستول اور گولیاں برآمد کی گئیں جبکہ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشنز کے حوالے کر دیا گیا۔