ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں سردی کی شدت میں کمی،ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان

لاہور میں سردی کی شدت میں کمی،ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (رمشا اسماعیل ،ابراہیم قریشی )لاہور میں  سردی کی شدت میں کمی آگئی ہے اور درجہ حرارت 9 ڈگری ریکارڈکیاگیاہے لیکن لاہور کا فضائی معیار خراب ہے اور آلودہ شہروں میں چھٹے نمبرپر ہے۔

 شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈکیاگیاہے،دھند کے پیش نظر حد نگاہ 4 کلومیٹر ریکارڈکی گئی ہے۔

دوسری جانب آج ملک کے بیشتر شہروں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے، تاہم متعدد علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے، خیبرپختونخوا میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ  پہاڑی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔
چترال،دیر، کالام،سوات اور وزیرستان میں ہلکی بارشوں برف باری متوقع ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک  رہنے کا امکان ہے،مری اور گلیات میں ہلکی بارش اور برف باری ہوسکتی ہے، وسطی پنجاب میں مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ ملتان، جھنگ، سرگودھا،اور فیصل آباد میں بونداباندی کاامکان ظاہرکیاگیاہے۔
سندھ اور بلوچستان میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے،اس کے علاوہ کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، پشین اور گوادر میں ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں موسم سرد اور خشک رہے گا، درجہ حرارت 12سے14 ڈگری ریکارڈکیاگیاہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29ڈگری تک جائےگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائدمیں ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد سے زائد ریکارڈکیاگیاہے،شہر میں شمال مشرقی سمت سے 5 سے10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
اے کیوآئی کے مطابق شہرقائد کا فضائی معیاربدستور مضر صحت ہے اوردنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چھٹے نمبر پر موجودہے جبکہ ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 179 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈکی گئی ہے۔