سٹی42: ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے انتہائی مطلوب 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ان دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے خصوصی آپریشن کیا گیا تھا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں انتہائی مطلوب 2 دہشت گرد اشرف شیخ اور برہان اللہ مارے گئے۔
ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا، یہ دہشت گرد معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
پاک فوج کے کے ترجمان نے بتایا کہ دونوں دہشتگردوں کے خاتمے کے بعد علاقے میں ممکنہ طور پر موجود کسی بھی دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلئیرنس آپریشن کیا گیا، علاقہ کے مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپورتعاون کا اظہارکیا۔