مانچسٹر ایئرپورٹ پر طیارے کی خطرناک لینڈنگ، دل دہلا دینے ویڈیو

مانچسٹر ایئرپورٹ پر طیارے کی خطرناک لینڈنگ، دل دہلا دینے ویڈیو
کیپشن: Manchester Airport
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: برطانیہ میں مانچسٹر ایئرپورٹ پر ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، طیارہ لینڈنگ کے وقت خوفناک طوفانی ہواؤں کی زد میں آ گیا۔

 برطانوی میڈیا کے مطابق طیارہ ملک نامی طوفان کی تیز ہواؤں کی زد میں آ گیا تھا، جس کی وجہ سے لینڈنگ کے وقت خوف ناک صورت حال پیدا ہو گئی۔اس واقعے کی  ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لینڈنگ تیز  ہوائیں طیارے کو بار بار اچھالتی رہیں۔  پائلٹ نے پہلے تو سیف لینڈنگ کی بہت کوشش کی لیکن ناکام ہونے  کے بعد آخر کار لینڈنگ کا عمل ترک کر دیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طوفانی ہواؤں نے طیارے کی لینڈنگ کس طرح مشکل بنائی، اور پائلٹ کے لیے رن وے پر نہایت کھٹن صورت حال پیدا کر دی۔

جیٹ 2 طیارے کی بوئنگ 737 کی پرواز ہفتے کی دوپہر کو ایئرپورٹ پہنچی تھی، طیارے کے ٹائر بھی رن وے سے ٹکرا گئے تھے، اور لینڈنگ گیئر مکمل طور پر انگیج تھا، لیکن ہوائیں اسے دائیں سے بائیں اچھال رہی تھیں۔حکام کے مطابق مانچسٹر  ایئر پورٹ پر 90 کلو میٹر کی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھیں، جن میں مسافر بردار طیارہ دائیں بائیں خوف ناک انداز میں ڈولتا رہا، تاہم تجربہ کار پائلٹ کی مہارت سے طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔

 

 
 

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر