مہنگائی کیخلاف عوام سراپا احتجاج،حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا

مہنگائی کیخلاف عوام سراپا احتجاج،حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائو دلشاد:ملک میں مہنگائی کا سونامی، مہنگائی نے گزشتہ دس سالہ ریکارڈ توڑڈالا، جماعت اسلامی کےکارکن بھی مہنگائی کےخلاف سراپااحتجاج،وحدت روڈپراحتجاج اورحکومت مخالف نعرےبازی کی گئی،مظاہرین نےبڑھتی مہنگائی کو روکنے کے لیے اقدامات کامطالبہ کردیا۔


احتجاج کی قیادت رہنما جماعت اسلامی احمد سلمان بلوچ نےکی جبکہ اس موقع پرکارکنان اوربچےبھی بڑی تعداد میں موجود تھے،احمد سلمان بلوچ کاکہنا تھاکہ جان لیوا مہنگائی وائرس سےچھٹکارے کی ویکسین کب تیار ہوگی؟؟عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے  ہیں جبکہ حکمرانوں کواپنی مراعات میں اضافےکی فکر ہے۔

مظاہرین کاکہناتھاکہ اسمبلیاں صرف مہنگائی کوتقویت دینےکےلیےکردار ادا کررہی ہیں،عوام سےسائیکل کی سواری بھی چھینی جارہی ہے۔مظاہرین میں شامل بچےبھی پھٹ پڑےکہتےہیں کہ بسکٹ اور انکےکھانےپینےکی اشیاء بھی انتہائی مہنگی کردی گئی ہیں۔
مظاہرین نےسوال اٹھایاکہ ریاست مدینہ کےدعوے داروں کو مہنگائی نظر کیوں نہیں آتی ؟ جبکہ مہنگائی کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئےگئےہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer