طلبا کیلئے شکایتی پورٹل بنانے کا فیصلہ

 طلبا کیلئے شکایتی پورٹل بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے طلبا کیلئے شکایتی پورٹل بنانے کا فیصلہ، طلبا اور یونیورسٹی انتظامیہ کے مابین باضابطہ مواصلاتی چینل کے طور پر وائس چانسلر ویب پورٹل قائم ہوگا، جی سی یونیورسٹی کے  وائس چانسلر نے  پورٹل بنانے کے احکامات جاری کر دیئے ، پورٹل پر طلبا کی شکایات اور تجاویز پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

 سٹی 42 ذرائع کے مطابق وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی نے'' پر امن پاکستان ہمارا حق ، ہمارا فرض" کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شکایتی پورٹل بنانے کا اعلان  کیا، سیمینار میں وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے بھی شرکت کی۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ کسی کو بھی یونیورسٹیوں کے تعلیمی ماحول میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے، ماضی میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے مداخلت کی وجہ سے طلبہ یونینوں نے تعلیمی ماحول خراب کیا، حکومت یونیورسٹی کیمپسز کو غیر سیاسی اور پرامن بنانے کےلئے وائس چانسلرز کو مکمل سپورٹ فراہم کر رہی ہے۔

سیمینار میں ایم پی اے سعدیہ سہیل رانا، یونیورسٹی آف نارووال کے وائس چانسلر ڈاکٹر طارق محمود ، یونیورسٹی آف لاہور کے پروریکٹر ڈاکٹر رف اعظم ، صحافی مبشر بخاری نے بھی شرکت کی۔

جی سی یو نذیر حسین میوزک سوسائٹی، ڈیبٹنگ سوسائٹی اور ڈرامائی کلب کے طلبانے اپنی پرفارمنس اور تقاریر کے ذریعے اے پی ایس پشاور کے اساتذہ، طلبا اور ملازمین کو خراج عقیدت پیش کیا اور شدت پسندی، منفی رجحانات کو مسترد کرتے ہوئے اپنے مشن کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا،اے پی ایس کے شہدا کی یاد میں وزیر تعلیم نے ایک پودا بھی لگایا۔

Sughra Afzal

Content Writer