ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’حج پیکج میں اضافہ کرکے حکومت نے غریب آدمی پر ظلم کیا ہے‘‘

’’حج پیکج میں اضافہ کرکے حکومت نے غریب آدمی پر ظلم کیا ہے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمر اسلم ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، حکومت نے حج کے پیسوں میں اضافہ کرکے غریب آدمی پر ظلم کیا ہے، انہوں نے کہا میاں نوازشریف کی طبیعت ناسازی پر تشویش کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ( ن) سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف نے میڈیا سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اقتدار میں آنے سے قبل جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا جو اعلان کیا تھا اس میں غیر مشروط حمایت کااعلان کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم سے وعدہ کرتا ہوں کہ تعمیری اپوزیشن کریں گے اور موجودہ حکومت کو سیاسی شہید نہیں ہونے دیں گے، کنٹینر پر تنقید کرنے والے اقتدار میں آکرعوامی خدمت کے وعدوں کی تکمیل کو بھول چکے ہیں۔ حکومت نے حج کے پیسوں میں اضافہ کرکے غریب آدمی پر ظلم کیا ہے،

حمزہ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سانحہ ساہیوال پر جان نہیں چھوڑیں گے اور متاثرین کو انصاف دلائیں گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف پر کوئی کرپشن کا الزام ثابت نہیں ہوسکا۔