ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"ایک ایک پائی عوام کی فلاح پر خرچ ہوگی"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ان لینڈ واٹر ٹرانسپورٹ ڈویلپمنٹ کمپنی کے اثاثوں کو دیگر محکموں کو منتقل کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی.اس موقع پر انھوں نے کہا کہ  ہم قومی وسائل کے امین ہیں اورایک ایک پائی عوام کی فلاح پر خرچ ہوگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت ایوان وزیراعلیٰ میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ان لینڈ واٹر ٹرانسپورٹ ڈویلپمنٹ کمپنی کے امور کا جائزہ لیاگیا۔وزیراعلیٰ نے کمپنی کی کشتیوں کوسیاحت کے فروغ کیلئے استعمال میں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کے دیگراثاثے اورعمارت بھی محکمہ سیاحت اور محکمہ آبپاشی کے حوالے کرنے کا جائزہ لیا جائے ۔

وزیراعلیٰ نے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ۔یہ کمیٹی کمپنی کے اثاثوں کی دیگر محکموں کو منتقلی کے بارے میں حتمی سفارشات پیش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ عمارت کو ریسٹ ہاؤس بنا کر سیاحت کے فروغ کیلئے استعمال میں لایا جائے کیونکہ میانوالی کے علاقے داؤد خیل میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں ۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ماضی میں قومی وسائل کابے دریغ ضیاع کیا گیالیکن ہم قومی وسائل کو کسی صورت ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ ہم قومی وسائل کے امین ہیں اورایک ایک پائی عوام کی فلاح پر خرچ ہوگی۔اجلاس میں وزیراعلیٰ کو کمپنی کے امور کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔صوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹریز آبپاشی، ٹرانسپورٹ، سیاحت اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔