پنجاب حکومت کا لاہور میں مزید قبرستان بنانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا لاہور میں مزید قبرستان بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) حکومت پنجاب نے لاہور میں مزید قبرستان بنانے کا فیصلہ کیا ہے، نئے قبرستانوں کیلئے سرکاری اراضی کی نشاندہی کیلئے کمشنر لاہور اور سیکرٹری بلدیات کو ٹاسک سونپ دیا گیا۔

سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت گلبرگ آفس میں شہر خموشاں اتھارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کمشنر لاہور، سیکرٹری بلدیات، ایم ڈی شہر خاموشاں سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔  اجلاس میں ایم ڈی شہر خاموشاں نے سینئر وزیر کو اتھارٹی کے زیرانتظام منصوبوں پر بریفنگ دی کہ آگاہ کیا کہ شہر خموشاں میں نا معلوم میتوں کو بھی جگہ دی جا رہی ہے، لاہور میں ا ب تک 500 میتیں دفن کی جا چکی ہیں۔

سینئر وزیر نے احکامات جاری کیئے لاہور میں مختلف علاقوں میں سرکاری قبرستان کے قیام کیلئے سرکاری اراضی کی نشاندہی کی جائے اور لاہور کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی ماڈل قبرستان بنائیں جائیں، سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ قبرستان اہم مسئلہ ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer