جوہر ٹاؤن: میگا پراجیکٹ واک اینڈ شاپ "ارینہ" کا تھری ڈی اینی میشن تیار

جوہر ٹاؤن: میگا پراجیکٹ واک اینڈ شاپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب:جوہر ٹاؤن میں ایل ڈی اے کے زیر تعمیر میگا پراجیکٹ واک اینڈ شاپ " ارینہ " کا تھری ڈی اینی میشن تیار کر لیا گیا، انتہائی مہارت کے ساتھ خوبصورت تخیلاتی مناظر پر مشتمل اینی میشن نے ارینہ کا مستقبل وضع کر دیا۔

ایل ڈی اے کی ذیلی ایجنسی ٹیپا کی جانب سے جوہر ٹاؤن میں شاپنگ ، تفریخ ، فوڈ ، واک اور مختلف ممالک کے ثقافت کو اجاگر کرتے ہوئے بلاکس پر مشتمل ارینہ پراجیکٹ کی تعمیر تیزی سے جاری ہے ۔ منصوبے کے ہسپانوی کنسلٹنٹ کی جانب سے منصوبے کےتھری ڈی اینی میشن میں رات اور دن کا ایریل ویو دکھایا گیا ہے ۔

منصوبے میں شامل مغلیہ ، امریکن ، چائنیز ، اطالوی طرز کے مختلف بلاکس بھی شامل کئے گئے ہیں، جس کے فساد اور اس کے ویژن سٹائل کو بھی تیار کیا گیا ہے۔

ارینہ میں واکنگ ایریا ، فوڈ کورٹس ، پلے آرکیڈ ، اوپن تھیٹر بھی شامل ہیں جبکہ ایک سو چار دکانوں کے لئے انٹرنیشنل اور معروف برانڈ کو لیز کے لئے جلد درخواستیں دینے کے لئے بھی مدعو کیا جائے گا ۔