ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عظمیٰ خان نےپی ٹی آئی کےکئی لیڈروں کا پتہ کاٹ دیا

 Uzma Khan, Imran Khan, Aleema Khan, Barestor Gohar, Aleema Khan, Adiala Jail, Opposition Leader
کیپشن:  عظمیٰ خان نے اڈیالہ جیل کے قریب گورکھپور چیک پوسٹ پر میڈیا کے کیمروں کے ساتھ بتایا کہ آج ان کے بھائی عمران خان نے کیا کیا باتیں کہیں اور پارٹی کے لئے کیا پیغام دیئے۔ عظمی خان نے پارٹی والوں کو دو افراد کی بات ماننے کا پیگام دیا اور پارٹی کے چئیرمین بیرسٹر گوہر اور دوسرے اہم لیدروں کا کوئی ذکر نہیں کیا حالانکہ بیرسٹر گوہر اور دوسرے لیڈر ان کے بالکل قریب کھڑے تھے۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پی ٹی آئی کے بانی کے ساتھ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی کی بڑی بہن عظمیٰ خان نے ایک ہی جملے سے پی ٹی آئی کے کئی لیڈروں کا پتہ کاٹ دیا۔ 

بانی کی بڑی بہن عظمیٰ خان نے میڈیا کیمروں کے سامنے بتایا کہ بانی سے ملاقات کے لئے جانے سے پہلے ان کے ذریعہ بانی کو کچھ سوالات پارٹی (پی ٹی آئی کے رہنماؤں)  کی جانب سے بھجوائے گئے تھے۔ ان سوالات کے حوالے سے عظمی خان نے کہا،  بانی نے کہا ہے کہ سلمان اکرم راجہ اور حامد خان جس کو کہیں گے پی ٹی آئی اسکو سپورٹ کرے گی ۔

محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس دو اپوزیشن لیڈر اور "تحریک کے لیڈر"

اس موقع پر عظمیٰ خان نے  بتایا کہ  بانی نے ان سے  کہا کہ  میں محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کی عزت کرتا ہوں ،پارٹی سپیکر قومی اسمبلی اورچیئرمین سینٹ کے سامنے احتجاج کرے اور کوشش کرے کہ ان (دونوں) کو  قائد حزب اختلاف بنانے کے نوٹیفیکیشن جاری ہوں،عظمیٰ خان نے کہا، وہ (عمران خان) حیران تھے ابھی تک انکے نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوئے۔ عظمی ٰ خان نے مزید بتایا, "تحریک کی ذمہ داری محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو دی گئی ہے،وہ اتحاد کے لیڈر  ہیں۔"

بانی نے شاہد خٹک  کوپارلیمانی لیڈر نامزد کیا، عظمیٰ خان

 عظمیٰ خان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کے ساتھ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے شاہد خٹک کو پارلیمانی لیڈر نامزد کیا ہے۔

شاہد خٹک کون ہیں؟

شاہد احمد خٹک  کرک سے ایم این اے ہیں جو فروری 2024 سے  کے الیکشن میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیاب ہوئے تھے۔  اس سے قبل وہ  اگست 2018 سے جنوری تک قومی اسمبلی کے رکن رہے۔

سہیل آفریدی کو "فرنٹ فٹ پر کھیلنے"کاحکم

بانی نے سہیل آفریدی کوکہا کہ آپ فرنٹ فٹ پر کھیلیں،بانی نے کہا کہ میں سلوک مکمل سپورٹ کرتا ہوں۔

عظمیٰ خان نے بتایا کہ اب ہمارا لائحہ عمل ہے کہ منگل کے دن ہماری فیملی کے چھ ممبرز کی عمران خان سے  ملاقات ہونی چاہئے۔ جمعرات کو چھ پارٹی لیڈرز کی ملاقات ہونی چاہیئے۔ ملاقاتوں کے حوالے سے عدالتی آرڈر موجود ہیں،عدالتی آرڈرکے تحت ملاقات نہیں ہونے دی جاتی تو ہماری فیملی منگل کے دن اور پارٹی کے لیڈر جمعرات کو دھرنا دیں گے۔