ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیمنٹ کی برآمدات میں 26.53 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ 

سیمنٹ کی برآمدات میں 26.53 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سیمنٹ سیکٹر سے بری خبر  سامنے آئی ہے  ۔سیمنٹ کی فروخت اور برآمدات میں کمی کا سلسلہ تیسرے ماہ بھی جاری ہے ۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے اعدادوشمار جاری کردئیے ۔ 

  نومبر 2025 کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں 26.53 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ  ہوئی ۔ نومبر 25 میں سیمنٹ کی برآمدات 5 لاکھ 90 ہزار 183 ٹن رہی ۔ نومبر 24 میں سیمنٹ کی برآمدات 8 لاکھ 3 ہزار 258 ٹن رہی تھی ۔نومبر 25 میں مقامی سطح پر سیمنٹ کی فروخت 2.23 فیصد اضافے سے 35 لاکھ 49 ہزار ٹن رہی ۔نومبر 24 میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 34لاکھ 72 ہزار ٹن تھی ۔ نومبر 2025 میں مجموعی سیمنٹ فروخت 41.40 لاکھ ٹن رہی ۔نومبر 24 میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 42 لاکھ 75 ہزار ٹن تھی ۔رواں مالی سال 5 ماہ میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 11.54 فیصد اضافہ ہوا۔رواں مالی سال 5 ماہ میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 2 کروڑ 14 لاکھ 45 ہزار ٹن رہی ۔
5 ماہ میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 14.71 فیصد اضافے سے 1 کروڑ 74 لاکھ 35 ہزار ٹن رہی ۔5 ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات 40 لاکھ ٹن رہی۔جو گزشتہ مالی سال 5 ماہ کے برابر ہی ہے ۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرز نے کہا ہے کہ اگر حکومت ڈیوٹی اورٹیکس میں ریلیف فراہم کرے تو سیمنٹ انڈسٹری کی نمو تیز ہوسکتی ہے