سٹی42: پی ٹی آئی کے اڈیالہ جیل میں قید بانی نے اپنی بہنوں کے ساتھ ملاقات میں پاکستانیوں کو "آزادی کے لئے لڑنے" کی کال دے دی۔
پی ٹی آئی کے بانی کی بہن عظمی خان نے اڈیالہ جیل میں ان سے ملاقات کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ بانی نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی آزادی کے لیے لڑنا ہو گا۔ آپ ان کی نسلوں کے غلام بنیں گے۔
بانی کی بظاہر غیر سیاسی بہن عظمیٰ خان نے میڈیا کیمروں کے سامنے کسی ماہر سیاستدان کی طرح تقریر کرتے ہوئے بتایاکہ پی ٹی آئی کے بانی نے کہا ہے کہ کوئی آپشن نہیں سوائے آواز اٹھانے کے۔بانی نے کہا کہ لینڈ مافیا سمیت تمام مافیاز،مینڈیٹ چوروں سے آزادی حاصل کرنا ہو گی۔
عظمی خان جو اڈیالہ جیل میں اپنے بھائی کی صحت کے حوالے سے افواہوں کے متعلق پیشان تھیں، جیل سے واپس آ کر بتایا کہ ان کےبھائی بالکل ٹھیک ہیں۔ لیکن وہ بہت غصے میں ہیں۔ غصے میں اس وجہ سے تھے کہ انھیں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔
عظمیٰ خان نے الزام لگایا کہ عمران خان کو "مینٹلی ٹارچر" کیا جا رہا ہے۔ البتہ عظمیٰ خان نے کسی مینٹل ٹارچر کی کوئی تفصیل نہیں بتائی اور یہ بتانا شروع کر دیا کہ پی ٹی آئی کے بانی نے کسانوں کے حوالے سے بات کی۔ وہ کسانوں کے متعلق پریشان تھے۔
عظمیٰ خان نے کہا، "اگر ہمارے اوپر کوئی آئین اور قانون لاگو نہیں ہوتا تو ہمیں بھی اس سے آزاد ہو جانا چاہئے."
پی ٹی آئی کے بانی کی دوسری بڑی بہن علیمہ خان نے اس موقع پر الگ سے میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کیں۔ انہیں الگ خبر کی شکل میں شائع کیا جا رہا ہے۔