سٹی 42:ڈالر آج پھر سستا ہوگیا
انٹربینک میں امریکی ڈالر 4 پیسے سستا ہوا ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 280.51 روپے سے کم ہوکر 280.47 روپے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 5 پیسے سستاہوکر 281.50 روپے کا ہوگیا ۔اوپن مارکیٹ میں یورو 12 پیسے کمی سے 328.62 روپے کا ہوگیا ۔اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 57 پیسے سستاہوکر 374 روپے کا ہوگیا ۔
اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 5 پیسے اضافے سے 77.41 روپے کا ہوگیا۔اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 2 پیسے کم ہوکر 75.50 روپے کا ہوگیا۔