ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ٹیکس بار کا ایف بی آر سے انکم ٹیکس ریٹرن فارم بروقت جاری کرنے کا مطالبہ

لاہور ٹیکس بار کا ایف بی آر سے انکم ٹیکس ریٹرن فارم بروقت جاری کرنے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 کلیم اختر:  لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیکس سال 2026 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن فارم بروقت جاری کیا جائے۔

 ٹیکس بار کے مطابق انکم ٹیکس رولز کے تحت ریٹرن فارم یکم دسمبر تک شائع ہونا لازمی ہے، تاہم ابھی تک اس کی دستیابی نہیں ہو سکی۔

لاہور ٹیکس بار نے اس سلسلے میں چیئرمین ایف بی آر کو خط بھی لکھ دیا ہے جس میں ٹیکس دہندگان کی سہولت اور موثر ٹیکس کمپلائنس کے لیے ریٹرن فارم کی فوری اشاعت کو ناگزیر قرار دیا گیا ہے۔ ٹیکس بار نے مؤقف اختیار کیا کہ فارم میں تاخیر سے ٹیکس دہندگان اور ٹیکس مشیران کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لہٰذا قانونی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے ریٹرن فارم فوری جاری کیا جائے۔

ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کو ہر ممکن معاونت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ فارم کی تیاری اور مشاورت کے عمل میں لاہور ٹیکس بار تعاون کیلئے تیار ہے۔ ٹیکس بار کے مطابق بروقت فارم کی اشاعت سے ٹیکس ادائیگی کے عمل میں شفافیت بڑھتی ہے اور فائلنگ شیڈول متاثر ہونے سے بچ جاتا ہے۔