ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سردی آتے ہی انڈے مہنگے، مرغی سستی

سردی آتے ہی انڈے مہنگے، مرغی سستی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد:ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کے بعد انڈوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

 فارمی انڈوں کی قیمت 3 روپے اضافے کے بعد درجن 348 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ مارکیٹ میں فارمی انڈے چارجنگ کے ساتھ 360 روپے درجن میں فروخت ہو رہے ہیں۔

فارمی انڈوں کی پیٹی کی قیمت بھی ریکارڈ حد 10,320 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب برائلر گوشت کی قیمت میں 7 روپے کمی ہوئی ہے اور یہ اب 475 روپے فی کلوگرام پر دستیاب ہے۔
زندہ فارم کا ریٹ 300، ہول سیل 314 اور پرچون ریٹ 328 روپے فی کلوگرام رہا ہے۔