ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو بڑا عہدہ مل گیا

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو بڑا عہدہ مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو پاکستان انڈر 19 ٹیم کا منیجر اور مینٹور مقرر کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں سرفراز احمد ٹیم کے ہمراہ سفر کریں گے۔

انڈر 19 ایشیا کپ ٹورنامنٹ 12 سے 21 دسمبر تک دبئی میں شیڈول ہے جس میں فرحان یوسف ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ عثمان خان ایونٹ میں نائب کپتان ہوں گے۔

ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں عبدالسبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی خان، حمزہ ظہور اور حذیفہ احسن شامل ہیں۔

ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں مومن قمر، محمد حذیفہ، محمد صیّام، محمد شایان، نقاب شفیق، سمیر منہاس بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔