ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سمانتھا رتھ کی خفیہ شادی کی تصاویر وائرل, مداح حیران

سمانتھا رتھ کی خفیہ شادی کی تصاویر وائرل, مداح حیران
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بھارتی مشہور اداکارہ سمانتھا رتھ پربھو نے فلم ساز راج ندی مورو کے ساتھ اپنی شادی کی تصاویر جاری کر دیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے خوشی اور حیرت کے بھرپور اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، اداکارہ سمانتھا نے کئی ماہ سے جاری قیاس آرائیوں کے بعد پیر کی صبح ایشا یوگا سینٹر کے اندر واقع لِنگا بھیرَوی مندر میں ایک سادہ اور نجی تقریب میں شادی کر لی، تقریب میں صرف 30 مہمان موجود تھے۔

Caption

سمانتھا رتھ نے اپنی شادی کی تصاویر انسٹاگرام پر شئیر کیں، جس میں وہ روایتی سرخ ساڑی میں دلہن کے لباس میں دکھائی دے رہی ہیں، جبکہ راج ندی مورو نے سفید کرتا اور بیج نیہرو جیکٹ زیبِ تن کر رکھی تھی۔ سادہ مگر شاندار انداز کی وجہ سے تصاویر چند ہی گھنٹوں میں وائرل ہو گئیں۔

سمانتھا نے پوسٹ کے کیپشن میں صرف تاریخ “01.12.2025” درج کی، جس نے تمام قیاس آرائیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے شادی کی باضابطہ تصدیق کر دی۔