پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کا انتخاب کرنے والی مسلم لیگ ن پہلی جماعت ہے: مریم اورنگزیب

پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کا انتخاب کرنے والی مسلم لیگ ن پہلی جماعت ہے: مریم اورنگزیب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کا انتخاب کرنے والی مسلم لیگ ن پہلی جماعت ہے، الحمدللہ۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن پہلی جماعت جس نے سب سے پہلے منشور کمیٹی اور پارلیمانی بورڈ تشکیل دیے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی زیرِ صدارت پارٹی پارلیمانی بورڈ کا پہلا اجلاس آج لاہور میں ہو گا۔مریم اورنگزیب نے بتایا کہ اجلاس میں قومی، صوبائی اور مخصوص نشستوں پر پارٹی ٹکٹ اور امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج سرگودھا ڈویژن میں پارٹی ٹکٹ کے فیصلے ہوں گے۔

Ansa Awais

Content Writer