ماضی کی معروف اداکارہ جاناں ملک کس حال میں ہیں ؟

ماضی کی معروف اداکارہ جاناں ملک کس حال میں ہیں ؟
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ڈرامہ انڈسٹری کے کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری اور خوبصورتی کے جلوے دکھانے والی اداکارہ جاناں ملک سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آ تی ہیں اور ہر روز اپنی دیکھ بھال کی روٹین سے متعلق تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ماضی کی معروف اداکارہ جاناں ملک آج بھی پہلے جیسی ہی حسین اور جوان ہیں۔38 سالہ اداکارہ کا اپنی خوبصورتی اور جواں نظر جِلد کا راز روزانہ کی بنیاد پر ورزش کو بتاتی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Jana Malik (@iamjanamalik)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ کی انسٹاگرام پوسٹس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اُنہیں بیکنگ کا بہت شوق ہے۔اداکارہ آج کل بیکنگ کے شعبے سے جڑی ہوئی ہیں اور آرڈر پر سالگرہ کے خوبصورت کیک تیار کرتی ہیں۔ اس بات کا اندا زہ ان کی ایک انسٹاگرام کی پوسٹ سے لگایا جا سکتا ہے جس میں اداکارہ نے ایک گاہک کے ان سے بات چیت کا اسکرین شوٹ شیئر کیا ہے جس میں وہ ان کے بیک کیے ہوئے کیک کی تعریف کر رہی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Jana Malik (@iamjanamalik)

Ansa Awais

Content Writer