ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرول بند، گاڑیوں کو بریک لگ گئی

پیٹرول بند، گاڑیوں کو بریک لگ گئی
سورس: Petrol
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  5 دن سے پیٹرول بند ہونے کے باعث لاہور پولیس انویسٹی گیشن ونگ کی گاڑیوں کو بریک لگ گئی،فنڈز کی کمی کے باعث پیٹرول نہ ملنے پر تفتیشی افسران رل گئے۔

لاہور پولیس انویسٹی گیشن ونگ کی گاڑیوں کو بریک لگ گئی، پولیس ذرائع کے مطابق لاہورپولیس کے انویسٹی گیشن ونگ کا پانچ روز سے پیٹرول بند ہے،فنڈز کی کمی کے باعث پٹرول نہ ملنے پر تفتیشی افسران رل گئے ہیں جبکہ انویسٹی گیشن افسران اور تھانوں کی گاڑیاں ادھار پیٹرول ڈلوانے پر مجبور ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ماہانہ 190 لیٹر پیٹرول کی اجازت کے باوجود پیٹرول کارڈز بند ہیں اور تفتیشی افسران کے رابطے پر بھی ڈی آئی جی انویسٹی گیشن دفتر سے کوئی جواب نہیں ملا جس سے گشت اور ملزمان کی گرفتاری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔