(ویب ڈیسک) اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جونس سے متعلق خبریں گردش میں ہیں کہ وہ بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نک جونز کا کہنا ہے کہ بالی وڈ کی فلمیں انہیں بہت زیادہ پسند ہیں اور وہ ان میں دلچسپی بھی لیتے ہیں، نک جونس نے اپنے ایک بیان میں بالی وڈ میں کام کرنے کے حوالے سے بات بھی کی تھی۔ نک جونس کا کہنا تھا کہ اس انڈسٹری میں ان کے بہت سے دوست ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ یہ بالی وڈ میں کام کرنے کا مناسب وقت ہے۔
اپنے ایک بیان میں نک جونس نے کہا تھا کہ بالی وڈ انڈسٹری میں کام کرنے والے لوگ غیر معمولی صلاحیتیں رکھتے ہیں گھر پر زیادہ تر بالی وڈ کی فلمیں ہی دیکھتا ہوں۔ یہ انڈسٹری اپنے آپ میں ایک اہمیت رکھتی ہیں اور اگر وہ بالی وڈ کا حصہ بنتے ہیں تو انہیں کوئی پریشانی نہیں ۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نک جونس بالی وڈ انڈسٹری میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والے ہیں۔