منی ہائسٹ سیزن فائیو کا پارٹ ٹو کل ریلیز ہوگا

Money Heist Season Five
کیپشن: Money Heist
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نیٹ فلیکس کی مقبول عام سیریز '' منی ہائسٹ کا پانچویں سیزن کا آخری حصہ کل ریلیز کیا جائے گا۔
اس سیریز میں ایک ایسا گروہ دکھایا گیا ہے جو اسپین میں ڈکیتی کی تاریخی واردات کرنے میں کامیاب ہوتا ہے۔ اس گروہ کے کارندوں کے نام دنیا کے مختلف ممالک کے شہروں کے ناموں پر رکھے گئے ہیں، جیسے ٹوکیو، برلن، نیروبی، ریو اور ماسکو وغیرہ۔
اس میں بہت سارا ایکشن ہے جبکہ ملٹری رائل منٹ آف اسپین کے اندر جانے کیلئے تیار ہے لیکن گینگ بھی ہار ماننے کو تیار نہیں لیکن اب ایک بار پھر پروفیسر اپنے نئے اور ناقابل شکست منصوبوں کے ساتھ اپنے ساتھیوں کو بچانے آرہا ہے۔

منی ہائسٹ سیزن فائیو کا پہلا والیوم 3 ستمبر کو ریلیز کیا گیا تھا جبکہ دوسرا اور آخری والیوم  3 دسمبر کو دکھایا جائے گا۔ منی ہائسٹ کو اب تک 18 لاکھ 4 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔