سجل علی کی بہن اور بھائی کے ساتھ تصویر وائرل

Sajal Aly
کیپشن: Sajal Aly
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ڈیفنس (سٹی42) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کو کافی عرصے کے بعد ان کی بہن، اداکارہ صبور علی اور بھائی کے ساتھ دیکھ کر مداح خوش ہوگئے، سجل علی نے انسٹا گرام پر اپنی بہن، اداکارہ صبور علی اور بھائی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی۔

انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ'ان کی بہن اور بھائی ان کی طاقت ہیں'۔اداکارہ کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور مختلف قسم کے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ایک صارف نے پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ'سجل علی کا بھائی ان کی کاپی ہے جبکہ صبور علی دونوں سے مختلف نظر آتی ہیں'۔

View this post on Instagram

A post shared by Sajal Ahad Mir (@sajalaly)

ایک اور صارف نے لکھا کہ'بہت عرصے کے بعد آپ نے اپنی بہن اور بھائی دونوں کے ساتھ تصویر شیئر کی، آپ لوگ بہت اچھے لگ رہے ہیں، ماشااللہ'۔ کچھ مداحوں نے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے سجل علی سے ان کے بھائی کا نام پوچھا۔