ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عرفان میمن نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا چارج سنبھال لیا

عرفان میمن نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا چارج سنبھال لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمران یونس ) عرفان میمن نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا چارج سنبھال لیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے پہلے روز آپریشنز ونگ کی بریفنگ لی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروسز کے 35ویں کامن کے آفیسر ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی تعیناتی سے قبل عرفان میمن سی ای او پنجاب ہیلتھ فیسلٹی مینجمنٹ کمپنی تھے۔ عرفان میمن سپیشل سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر بھی رہے ہیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے پہلے روز آپریشنز ونگ کی بریفنگ لی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا کہنا تھا کہ ملاوٹ کا خاتمہ، اتھارٹی کا دائرہ کار تحصیل کی سطح تک پھیلانا اور قوانین میں مزید جدت لانا ترجیحات ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کو مکمل فعال کرنے کے لیے مطلوبہ سٹاف کی بھرتی اولین ترجیح ہے۔