گیس صارفین کو بھاری بھرکم بلوں سے نجات مل گئی

گیس صارفین کو بھاری بھرکم بلوں سے نجات مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہد ندیم ) شہریوں کے لئے خوشخبری، وفاقی حکومت نے گیس بلوں کے ٹیرف کو تبدیل کر دیا، فلیٹ ریٹ کی بجائے سلیب کے مطابق بلوں کی ادائیگی کی جائے گی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیرف کی تبدیلی کی وجہ سے صارفین کو بلوں میں واضح کمی ہو جائیگی، گزشتہ سال ٹیرف کی وجہ سے صارفین کو اضافی بل بھجوا دیئے گئے تھے، رواں سال فلیٹ ٹیرف کو تبدیل کر کے صارفین کو ریلیف فراہم کیا جائیگا۔ ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی عامر طفیل نے بتایا کہ فلیٹ ٹیرف پر استعمال شدہ گیس پر منظور شدہ سلیب لگے گی، جتنی گیس استعمال ہوگی اسی کے مطابق فی یونٹ سلیب کے مطابق بل بھیجا جائے گا۔

پرانے ٹیرف میں فلیٹ سلیب کی بنیاد پر بل بھجوائے جا رہے تھے، موجودہ ٹیرف میں علیحدہ علیحدہ سلیب کے مطابق بلنگ کی جائیگی۔

یاد رہے گزشتہ سال موسم سرما سوئی گیس کے صارفین پر بھاری گزرا، گیس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے بھاری بھرکم بلوں نے صارفین کو چکرا کر رکھ دیا تھا۔