ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احتجاج میں بنائی گئی ریل نے نوجوان کو راتوں رات اسٹار بنا دیا

احتجاج میں بنائی گئی ریل نے نوجوان کو راتوں رات اسٹار بنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت میں جنتر منتر پر ہونے والے احتجاج کے دوران بنائی گئی ایک ریل نے نوجوان سوشل میڈیا انفلوئنسر ابھینو بشٹ کو راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا، جبکہ ان کے منفرد انداز کو بالی ووڈ اداکار بھی اپنانے لگے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امتحانی بے ضابطگیوں اور پیپر لیک کے خلاف "کاکروچ جنتا پارٹی" کے احتجاج میں شریک ابھینو بشٹ نے تفریحی انداز میں ایک انسٹاگرام ریل بنائی، جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ریل کی مقبولیت کے بعد معروف بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر نے بھی اپنے ساتھی فنکاروں کے ساتھ اسی انداز میں ایک ویڈیو بنا کر انسٹاگرام پر شیئر کی، جسے صارفین کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

ابھینو بشٹ کا کہنا ہے کہ وہ احتجاج میں صرف تفریح کی غرض سے گئے تھے اور انہیں ہرگز توقع نہیں تھی کہ وہاں بنائی گئی ویڈیوز اتنی مقبول ہو جائیں گی۔ ان کے مطابق وائرل ہونے کے بعد انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد تقریباً 5 ہزار سے بڑھ کر 9 لاکھ تک پہنچ گئی، جس نے ان کے سوشل میڈیا کیریئر کو نئی پہچان دی۔