سٹی 42: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ضلع خیبر کے دورے کے دوران جمرود میں 2 ارب روپے سے زائد مالیت کے پانچ اہم ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
وزیراعلیٰ نے 636 ملین روپے کی لاگت سے نرسنگ کالج جمرود، 32 ملین روپے سے انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز میں مصنوعی ذہانت (AI) کلاسز کے قیام، 502 ملین روپے کی لاگت سے پینے کے صاف پانی کی 21 اسکیموں کی بحالی اور سولرائزیشن، 430 ملین روپے سے جمرود بازار کی بیوٹیفکیشن اور 424 ملین روپے کی لاگت سے تختہ بیگ تا ڈی ٹور روڈ باڑہ کی 10 کلومیٹر طویل توسیع، بحالی اور بہتری کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔
حکام کے مطابق ان منصوبوں کا مقصد ضلع خیبر میں صحت، تعلیم، پینے کے صاف پانی، سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے اور شہری سہولیات کو بہتر بنانا ہے، جس سے علاقے کے عوام کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔