سٹی 42 : امن و امان کی صورتحال کا جائزہ، ڈی آئی جی آپریشنز کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا گیا ۔
فیصل کامران نے راوی روڈ، مستی گیٹ، موچی گیٹ، شیرہ کوٹ اور شاہدرہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے داتا دربار کے سالانہ عرس اور انتخابی عمل کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر بلال یاسین اور ایس پی سکیورٹی بھی ڈی آئی جی آپریشنز کے ہمراہ موجود تھے۔
فیصل کامران نے فیلڈ میں سکیورٹی، امن و امان اور مجموعی انتظامات کا خود معائنہ کیا۔ اس موقع پر گشت، ناکہ بندی، پکٹس اور پولیس کی فیلڈ موجودگی کو چیک کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے افسران و اہلکاروں کی الرٹنس، ڈیوٹی اور رسپانس کا جائزہ لیا۔
انہوں نے مشتبہ افراد کی مؤثر چیکنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ نگرانی مزید سخت کرنے کا حکم دیا، ساتھ ہی جرائم پیشہ اور امن خراب کرنے والے عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائیوں کی ہدایت کی ۔