ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہین شاہ آفریدی ذاتی وجوہات کے باعث لنکا پریمیئر لیگ چھوڑ کر وطن واپس آگئے

شاہین شاہ آفریدی ذاتی وجوہات کے باعث لنکا پریمیئر لیگ چھوڑ کر وطن واپس آگئے
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ذاتی وجوہات کے باعث لنکا پریمیئر لیگ چھوڑ کر وطن واپس آگئے۔ 

ایونٹ کے دوران شاہین شاہ آفریدی کا اپنی ٹیم کینڈی رائلز کے ساتھ 19 جولائی کے میچ میں شامل نہ کرنے پر اختلاف بھی ہوا۔ 

کولمبو کیپٹلز کے خلاف میچ میں انہیں امپکٹ پلیئر کے طور پر کھلانے کا کہا گیا لیکن آفیشل ٹیم شیٹ میں ان کا نام شامل نہیں تھا، جس پر شاہین آفریدی نے ناراضگی کا اظہار کیا۔ کینڈی رائلز انتظامیہ کی جانب سے معذرت کے بعد شاہین آفریدی بعد کے میچز میں شریک ہوئے تھے۔ 

یاد رہے کہ شاہین آفریدی نے لنکا پریمیئر لیگ کے 6 میچز میں 7 وکٹیں حاصل کیں۔