ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوات: کبل امن مظاہرے کے دوران دھماکہ، 7 افراد شہید، 18 زخمی

سوات: کبل امن مظاہرے کے دوران دھماکہ، 7 افراد شہید، 18 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : خیبر پختونخوا کے علاقے سوات میں امن مظاہرے کے دوران دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد شہید جبکہ 18 زخمی ہوئے ہیں۔ 

سوات کی تحصیل کبل میں پولیس اسٹیشن کے گیٹ پر دھماکہ ہوا، جس متعدد پولیس اہلکاروں اور عام شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات آئی ہیں۔ ریسکیو کی گاڑیاں جائے وقوعہ پہنچیں، جس کے بعد زخمیوں کو سیدو شریف اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ 

پولیس اسٹیشن کے سامنے چوک میں امن مظاہرہ بھی جاری تھا، دھماکہ میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ کی نوعیت کے بارے میں معلومات حاصل کررہے ہیں۔  

آرپی اوملاکنڈ ڈویژن سید فدا حسن شاہ  کا کہنا ہے کہ کبل پولیس اسٹیشن کے مین گیٹ پر ہونے والا دھماکہ خودکش حملہ تھا، خودکش حملہ آور پولیس کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس جوانوں نے خودکش حملہ آور کو پولیس کمپاؤنڈ میں داخل ہونے سے روک دیا ۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کمپاؤنڈ میں کبل پولیس اسٹیشن، پولیس لائن کبل اور سہولت مرکز سمیت دیگر دفاتر قائم ہیں ۔