ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد، شناخت نہ ہو سکی

لاہور میں خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد، شناخت نہ ہو سکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: لاہور کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں دونوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، جبکہ ابتدائی طور پر اموات کی وجہ نشے کی زیادتی بتائی جا رہی ہے۔

ایدھی ترجمان کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے چونگی امر سدھو کے قریب فٹ پاتھ سے تقریباً 35 سالہ شخص کی لاش ملی، جسے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ متوفی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے۔

دوسری جانب غالب مارکیٹ کے علاقے شیر پاؤ پل کے نیچے سے تقریباً 30 سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون کی ہلاکت بھی بظاہر نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی، تاہم حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی۔

ایدھی کے مطابق دونوں لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس شناخت اور مزید قانونی کارروائی میں مصروف ہے۔