ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مضر صحت جوس بنانے والا پلانٹ بند، 720 لیٹر مینگو جوس تلف

مضر صحت جوس بنانے والا پلانٹ بند، 720 لیٹر مینگو جوس تلف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 65 کلومیٹر ملتان روڈ کے علاقے چمبر میں کارروائی کرتے ہوئے لیب ٹیسٹ میں سیمپل فیل ہونے پر واٹر فلٹریشن اور جوس پلانٹ بند کر دیا، جبکہ 720 لیٹر مینگو جوس تلف کر دیا گیا۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کے مطابق لیبارٹری تجزیے میں پانی اور مینگو جوس میں بیکٹیریا کی موجودگی ثابت ہوئی، جس پر فوڈ سیفٹی قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی۔

معائنہ کے دوران ناقص اسٹوریج، کاکروچز کی موجودگی، صفائی کے انتہائی خراب انتظامات اور ناقص خام مال کے استعمال سمیت متعدد خلاف ورزیاں بھی سامنے آئیں۔

راجہ منصور احمد کا کہنا تھا کہ ناقص خام مال کا استعمال اور ایس او پیز کی خلاف ورزی عوام کی صحت سے کھیلنے کے مترادف ہے، جس پر کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔