ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر گوشت کی قیمت میں اضافہ، اوور چارجنگ کا سلسلہ بھی برقرار

برائلر گوشت کی قیمت میں اضافہ، اوور چارجنگ کا سلسلہ بھی برقرار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے برائلر گوشت کی قیمت میں مزید 2 روپے کا اضافہ کر دیا گیا، جس کے بعد برائلر گوشت کا سرکاری نرخ 475 روپے فی کلو مقرر ہو گیا ہے۔

جاری کردہ نرخنامے کے مطابق برائلر زندہ مرغی کا تھوک ریٹ 314 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 328 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں برائلر گوشت کی سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد نہ ہونے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔ شہریوں کے مطابق متعدد علاقوں میں دکاندار مقررہ نرخوں کے برعکس گوشت فروخت کر رہے ہیں۔

صارفین  کے مطابق بعض دکاندار صافی گوشت 590 روپے فی کلو تک فروخت کر رہے ہیں۔

ادھر فارمی انڈوں کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، انڈے 268 روپے فی درجن کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں، جبکہ انڈوں کی پیٹی کا تھوک ریٹ 7 ہزار 920 روپے مقرر ہے۔