ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل پی جی مافیا بے قابو، شہری مہنگی گیس خریدنے پر مجبور

ایل پی جی مافیا بے قابو، شہری مہنگی گیس خریدنے پر مجبور
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مریم مظہر:شہر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں من مانی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں اوگرا کی جانب سے مقرر کردہ سرکاری نرخوں کو نظر انداز کرتے ہوئے صارفین سے بھاری قیمتیں وصول کی جا رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایل پی جی کی سرکاری قیمت 254 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں یہی گیس 370 سے 420 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔ سرکاری نرخ اور مارکیٹ قیمت میں تقریباً 160 روپے فی کلو تک کا فرق سامنے آ رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گھروں میں گیس کی عدم دستیابی کے باعث انہیں مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے، جس سے پہلے ہی بڑھتی مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

صارفین کے مطابق ایل پی جی کی من مانی قیمتوں نے گھریلو بجٹ کو شدید متاثر کیا ہے، جبکہ مہنگی گیس کے باعث روزمرہ اخراجات پورے کرنا مشکل ہو گئے ہیں۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ادارے ایل پی جی کی قیمتوں پر مؤثر نگرانی کریں اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔