سٹی 42: محدود مدت تک خیبر پختونخواہ کی حکومت نے عجائب گھروں میں داخلہ مفت کردیا گیا
خیبر پختونخواکے محکمہ ثقافت وسیاحت نے اعلان کیا ہے کہ جشن آزادی تقریبات کے سلسلے میں 14 اگست تک عجائب گھروں میں عوامی دا خلہ مفت ہوگا۔اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق خیبر پختونخواحکومت کی جانب سے مفت داخلے کے لیے جن سرکاری میوزیمز کا ذکر کیا گیا ہے۔
ان میں پشاور میوزیم،سٹی میوزیم،ال مردان خان ویلہ پشاور،پشکالاتی میوزیم چارسدہ،دیر میوزیم چکدرہ،ارکیالوجیکل میوزیم سیدو شریف سوات،چترال میوزیم،کیلاش در میوزیم چترال،بنوں میوزیم بنوں ،تخت بھائی ارکیالوجیکل سائیٹ،جمال گڑھی،شہباز گڑھی ،بت کدہ سائیٹ،سیدو شریف سٹوپہ،محمودعزنوی مسجد وغیرہ شامل ہیں۔
