ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر قانونی اسلحہ کیخلاف کریک ڈاؤن، 6 ماہ میں 27 ہزار سے زائد مقدمات درج

غیر قانونی اسلحہ کیخلاف کریک ڈاؤن، 6 ماہ میں 27 ہزار سے زائد مقدمات درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب پولیس کا صوبہ بھر میں غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران مختلف اضلاع میں غیر قانونی اسلحہ کے 27 ہزار 107 مقدمات درج ہوئے۔ 

پولیس ریکارڈ  کے مطابق غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر صوبہ بھر سے 27 ہزار 45 ملزمان گرفتار کئے گئے، گرفتار ملزموں سے 1049 کلاشنکوف، 1780 رائفلیں، 1829 بندوقیں برآمد ہوئیں۔ اس کے علاوہ ملزمان سے 22 ہزار 302 پستول، ایک لاکھ 64 ہزار 784 گولیاں اور کارتوس بھی برآمد کئے گئے۔ 

 پولیس ریکارڈ سے معلوم ہوا ہے کہ لاہور ریجن میں 4613، شیخوپورہ ریجن میں غیر قانونی اسلحہ کے 3172 مقدمات درج ہوئے۔ گجرانوالہ ریجن میں 2555، گجرات ریجن میں غیر قانونی اسلحہ کے 2211 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ اس کے علاوہ راولپنڈی ریجن میں 1814، سرگودھا ریجن میں غیر قانونی اسلحہ کے 3128 مقدمات درج کئے گئے، جبکہ فیصل آباد ریجن میں 3116، ملتان ریجن میں غیر قانونی اسلحہ کے 2118 مقدمات درج ہوئے۔ ساہیوال ریجن میں 1513، ڈیرہ غازی خان ریجن میں غیر قانونی اسلحہ کے 1669 مقدمات کا اندراج ہوا۔ 6 ماہ کے دوران بہاولپور ریجن میں غیر قانونی اسلحہ کے 1198 مقدمات درج کئے گئے ۔